آج پورا پاکستان دیکھے گا کہ جیت پی ٹی آئی کی ہوگی: اسجد ملہی

این اے 75 ڈسکہ سے تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے کہا ہےکہ آج پورا پاکستان دیکھے گا جیت پی ٹی آئی کی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کے ہم خیال ارکان کا وزیراعظم کو ملاقات کیلئے درخواست دینے کا فیصلہ

میڈیا سے گفتگو کے دوران علی اسجد نے (ن) لیگ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ پچھلی طرح ضلع سے باہر بہت سے لوگ لے کر آئے ہوئے ہیں لیکن یہ اس بار بھی ہاریں گے اسی لیے خلل ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی دفعہ بھی یہ ہارے تھے اس دفعہ بھی یہ ہاریں گے، ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی فتح ہوگی اور آج رات پورا پاکستان دیکھے گا کہ پی ٹی آئی جیتی ہے۔ علی اسجد نے سکیورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ورکرز بھی محنت کررہے ہیں۔