جہانگیر ترین اب بہت دور ہوگئے ہیں: شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین اب کافی دور ہوگئے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی ، حکومت اور جہانگیر ترین میں کافی فاصلہ ہے اور رہے جہاز، تو وہ اب بچوں کے ہوگئے ہیں جو بچپن میں کاغذ کے جہاز چلاتے تھے۔

جہانگیر ترین اور علی ترین کے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ ابھی تک ان کے پاس یہ معاملہ نہیں آیا۔ واضح رہےکہ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کے خلاف منی لانڈرنگ اور مبینہ فراڈ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔