جے یو آئی سے نکالے گئے مولانا شیرانی کی فضل الرحمان کے گھر آمد

اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین اور جمعیت علماء اسلام سے نکالے گئے مولانا محمد خان شیرانی نے فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔ مولانا محمد خان شیرانی اور مولانا گل نصیب جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچے اور پارٹی سے نکالے گئے دونوں رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان کی عیادت کی۔

یہ بھی پڑھیں این سی او سی کا وفاقی وزیر طارق چیمہ کی فیملی کو کورونا ویکسین لگانے کی انکوائری کا فیصلہ

دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران جے یو آئی کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ خیال رہے کہ چند ماہ قبل مولانا محمد شیرانی اور مولانا گل نصیب کی جے یوآئی کی رکنیت ختم کر دی گئی تھی جس کے بعد مولانا محمد خان شیرانی نے مولانا فضل الرحمان پر سنگین نوعیت کے الزامات بھی عائد کیے تھے۔

مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھاکہ سیاسی جماعتوں کو اسٹیبلشمنٹ کے خلاف محاذ آرائی کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔