وزیراعلیٰ پنجاب کو پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے قیمتی گھوڑے کا تحفہ

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو گوجرانوالہ آمد کے موقع پر پاکسان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما جمال ناصر چیمہ کی جانب سے قیمتی گھوڑے کا تحفہ دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما جمال ناصر چیمہ نے انہیں اپنا شاہ تاج نامی گھوڑا تحفے میں دیا۔

گھوڑےکی زین پر سونے سے نقش و نگار بنے ہوئے ہیں، مروجہ طریقہ کار کے مطابق تحفے میں دیا جانے والا گھوڑا توشہ خانے کی زینت بنےگا تاہم گھوڑے کی مارکیٹ ویلیو لگوائی جائے گی اور اگر وزیر اعلیٰ اسے خرینا چاہیں گے تو اس کی قیمت ادا کر کے گھوڑے کے مالک بن جائیں گے اور اگر نہ خرید پائے تو اسے بازار میں فروخت کر کے رقم سرکاری خزانے میں جمع کرا دی جائے گی۔

گھوڑا چونکہ ایک جاندار ہے اس لیے اسے دیر تک نہیں رکھا جاسکتا،لہٰذا اسے فوراً فروخت کرنا ہو گا۔