’پاسپورٹ کے معاملے میں نواز شریف اور مشرف کے ساتھ یکساں سلوک ہونا چاہیے‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہےکہ پاسپورٹ کے معاملے میں نواز شریف اور پرویز مشرف کے ساتھ یکساں سلوک ہونا چاہیے۔ شبلی فراز نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنے کی حمایت کی۔

انہوں نے کہا کہ قانون کو پرویز مشرف کے ساتھ بھی یکساں سلوک کرنا چاہیے۔ واضح رہےکہ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی سفارتی پاسپورٹ کی تجدید کیلیے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو دی گئی درخواست مسترد کردی گئی ہے اور وزارت داخلہ نے وزارت خارجہ کو نواز شریف کا نیا سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے سے روک دیا ہے۔