پاکستان کو رواں ماہ کورونا کی دوسری چینی ویکسین ملنے کا امکان

پاکستان کو رواں ماہ کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو کورونا ویکسین کی کھیپ چین سے ملے گی اور یہ چوتھی کھیپ 26 مارچ کو اسلام آباد پہنچنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان کو کین سائنو ویکسین کی 60 ہزار ڈوزز ملیں گی اور پاکستان کو ملنے والی کین سائنو کی یہ پہلی کھیپ ہوگی۔ ذرائع کے مطابق چین سے سائنو فارم ویکسین کی 10لاکھ ڈوزز بھی اس ماہ پاکستان پہنچ جائیں گی۔