چین سے ملنے والی کورونا ویکسین کی کھیپ کی صوبوں کو فراہمی شروع

چین سے ملنے والی کورونا ویکسین کی کھیپ کی صوبوں کو فراہمی شروع کردی گئی۔ صوبوں کو ساڑھے 3 لاکھ خوراک مہیا کردی گئیں جب کہ اگلی کھیپ رواں ہفتے آنے کا امکان ہے۔

20 مارچ تک 2 لاکھ 90 ہزارایک سو سے زائد ہیلتھ ورکرز اور ایک لاکھ 45 ہزار سے زائد بزرگ شہریوں کو ویکسین لگائی گئی جب کہ بہت کم واقعات میں ویکسین لگانے والوں نے سردرد، متلی اور ہلکے بخار جیسی معمولی علامات کی شکایات رپورٹ کیں۔

ویکسین لگوانے والوں کا پیغام ہے کہ اگر پاکستان میں معمول کی زندگی کی واپسی چاہتے ہیں تو ویکسین کو ہاں۔۔ کورونا کو ناں۔