ڈریپ نے نجی کمپنی کی منگوائی گئی کورونا ویکسین کی قیمت تجویز کر دی

اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے نجی کمپنی کی جانب سے منگوائی گئی کورونا ویکسین کی قیمت وفاقی حکومت کو تجویز کر دی۔ ذرائع کے مطابق نجی کمپنی کی جانب سے منگوائی گئی کورونا کی روسی ویکسین اسپوٹنک فائیو کی قیمت سے متعلق اجلاس ڈریپ کا ہنگامی اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق ڈریپ نے روسی ویکسین اسپوٹنک فائیو کی 2 خوراکوں کی قیمت 8 سے 9 ہزار کے درمیان مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈریپ کی ارسال کردہ سفارشات کی حتمی منظری وفاقی کابینہ دے گی۔

خیال رہے کہ کراچی کی ایک فارماسوٹیکل کمپنی نے روس سے کورونا ویکسین درآمد کی تھی۔