کورونا کی تیسری لہر نے دنیا بھر میں خطرے کی گھنٹی بجا دی

عالمی وبا کورونا کی تیسری لہر نے دنیا بھر کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

کورونا کی تیسری لہرکے دوران بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا ہےکہ دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا ہو گا۔ فرانس میں اس ماہ سے 16 علاقوں میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا جب کہ پولینڈ میں کل سے 3 ہفتوں کے جزوی لاک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے گا۔ برازیل میں کورونا کیسز کی صورتحال ابتر ہونے کے سبب ملک گیر لاک ڈاؤن کا مطالبہ زورپکڑنے لگا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ملک میں کورونا خطرناک حد تک بڑھ گیا، شرح 9 فیصد سےتجاوز کر گئی

دوسری جانب کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر اسپین نے ایسٹرکی چھٹیوں میں سفری پابندیوں کا فیصلہ کر لیا ہے۔
خیال رہے کہ امریکا میں کورونا سےبچاؤ کے لیے ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے جب کہ برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے بھی ایسٹرا زنیکا ویکسین لگوا لی ہے۔ برطانیہ میں چھوٹی عمر کے بچوں کے لیےاسکول کھولنے سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔