کورونا کے بڑھتے وار، وفاقی حکومت کی جانب سخت فیصلوں کا امکان

ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث وفاقی حکومت کی جانب سے سخت فیصلوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح اسی طرح رہی تو پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں سخت اقدامات کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے چین کی دو کمپنیوں کیسنو بائیو اور سائنو فام سے معاہدہ ہو گیا ہے، ویکسین کی پہلی کھیپ 25 مارچ اور دوسری 30 مارچ کو پاکستان پہنچے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث عالمی وبا کے مریضوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور ملک بھر میں اب تک 13757 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 6 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد متاثر بھی ہو چکے ہیں۔