انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے مختلف شعبوں کو دی جانے والی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

140 ارب کی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا صدارتی آرڈیننس لانے کیلئے ضابطہ کی کاروائی مکمل کرلی گئی ہے اور اس حوالے سے سمری کابینہ نے منظور کرلی۔

وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے آرڈیننس لانے کی منظوری دی اور وقت کی کمی کے باعث بل پارلیمنٹ سے منظور نہیں کرایا گیا۔

وفاقی حکومت نے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے سے متعلق آئی ایم ایف کو24 مارچ سے پہلے آگاہ کرنا ہے۔