وزیراعظم نے ٹیم کو کہہ دیا کہ آخری دو سال ہیں اب کام کریں: شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدکا کہنا ہے کہ اب حکومت نے سکھ کا سانس لیا ہے اور وزیراعظم نے ٹیم کو کہہ دیا ہے کہ آخری دو سال ہیں اب کام کریں۔ شیخ رشید نے کہا کہ لانگ مارچ ہوتا تو عمران خان ہر طرح کی صورت حال کے لیے تیار تھے، اب حکومت نے سکھ کا سانس لیا ہے اور وزیراعظم نے ٹیم کو کہہ دیا ہے کہ آخری دو سال ہیں اب کام کریں۔

یہ بھی پڑھیں کراچی کی موٹرویز پر آج سے ڈرون کیمروں کے ذریعے چالان ہوں گے

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں سب کے ساتھ بات چیتہو ، اصلاحات کرنی ہیں، اس لیے بات چیت کے دروازے کھولنے چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری کو کسی نے مینیج نہیں کیا اور وہ سندھ حکومت نہیں چھوڑنا چاہتے۔