صادق سنجرانی ہمارا نہیں کسی اور کا تحفہ ہے، رضا ربانی

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ موجودہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ہمارا نہیں کسی اور کا تحفہ ہے۔

آرٹس کونسل میں سندھ ادبی میلے کے آخری روز رضا ربانی نے خطاب کیا اور کہا کہ عوام نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں، سینیٹ میں جو کلائمکس دیکھا اس سے زیادہ ہتک آمیز کچھ نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی ہمارا نہیں کسی اور کا تحفہ ہے، سیاسی شخصیات کے بجائے اصولوں کو اپنانا ہوگا اور ملک میں مکمل طور پر آئین کی حکمرانی ہونی چاہیے۔

رضا ربانی نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست کو انوکھا قرار دیا اور کہاکہ مریم نواز شاید کل گرفتار نہ ہوں۔