چیئرمین سینیٹ الیکشن: وزیر اطلاعات نے ہر حربہ استعمال کرنے کے بیان کی وضاحت کردی

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں واضح ہوگیا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جماعتیں آپس میں نہیں چل سکتیں۔ شبلی فراز نے کہا کہ وزیر اعظم نے پہلے ہی کہا تھا کہ اوپن بیلٹ مان لیں ، اب یہ رو رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن سے پہلے ان کی طرف سے ہر حربہ استعمال کرنے کا مطلب یہ تھا کہ اس بار وہ پوری طرح تیار تھے، ووٹ خریدنے اور بیچنے والوں پر ان کی نظر تھی۔ شبلی فراز نے کہا کہ اب حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج مہنگائی ہے، اب کوئی لانگ مارچ کرے یا شارٹ مارچ حکومت کو پروا نہیں، لیکن اس بار انہیں ایک گملا بھی نہیں توڑنے ديں گے۔