ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلیے ووٹنگ کا عمل ‏شروع

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے اور ‏سینیٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے عبدالغفورحیدری اور مرزامحمد آفریدی میں مقابلہ ہے۔ عبد الغفور ‏حیدری پی ڈی ایم اور مرزامحمد آفریدی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے حکومتی امیدوار ہیں۔

تحریک انصاف کے صادق سنجرانی 48 ووٹ لے کر مسلسل تیسری بار چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے ‏جب کہ ‏پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ پی ڈی ایم کے یوسف رضا گیلانی 42 ووٹوں کے ساتھ شکست ‏کھا گئے. ان کے 7 ووٹ مسترد ہوئے.‏
یہ بھی پڑھیں: صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب

یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ فاروق ایچ نائیک نے مسترد ووٹوں‌ پر اعترض اٹھایا جسے ‏پریذائیڈنگ افسر نے مسترد کر دیا اور صادق سنجرانی کو کامیاب قرار دیا گیا.‏

پریذائیڈنگ افسر نے صادق سنجرانی سے چیئرمین سینیٹ کے عہدے کا حلف لیا.‏چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے 99 میں سے 98 سینیٹرز نے ووٹ کاسٹ کیے جماعت اسلامی ‏‏کے رکن نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔