چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری

اسلام آباد : سینیٹ میں چیئرمین کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کاعمل جاری ہے ، اب تک 25 اراکین نے ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔

چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے سینیٹ کا اجلاس پریزائیڈنگ افسرسید مظفر حسین شاہ کی زیر صدارت جاری ہے۔پریزائیڈنگ آفیسر نے اراکین اپنی اپنی نشستوں پربیٹھنےکی ہدایت کی اور سینیٹ ہال کے دروازے بند کردیے گئے۔

ووٹ پول کرنے کا طریقہ کار
یزائیڈنگ آفیسر نے اراکین کو ووٹ پول کرنےکے طریقہ کار سے آگاہ کرتے ہوئے کہا چیئرمین سینیٹ کیلئے بیلٹ پیپرز ہرے رنگ کے جاری کئے جائیں گے، امیدواروں کےنام اردومیں درج ہوں گے۔

پریزائیڈنگ آفیسر کا کہنا تھا کہ حروف تہجی کےاعتبارسےووٹرزکےنام پکارےجائیں گے، بیلٹ پیپرپرغلطی ہوتوبیلٹ باکس میں ڈالنے سے پہلےبتائیں، غلطی ہونےپرنیابیلٹ پیپرجاری کیاجاسکتاہے.

پریزائیڈنگ آفیسر نے مزید بتایا کہ موبائل فونز،کیمرے اوردیگر الیکٹرانک آلات پولنگ بوتھ لےجانے پر پابندی ہے، بیلٹ پیپرپرلگائی جانیوالی مہر25ووٹ کے بعد تبدیل کی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کی سہولت کیلئے پولنگ 5بجے بند کی جائےگی پھر گنتی ہوگی، گنتی کے بعد منتخب ہونےوالے امیدوار سے چیئرمین سینیٹ کا حلف لیا کائے گا، چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کےبعدڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہوگا۔

پولنگ کا عمل شروع کرنے کی ہدایت
ایوان میں خالی بیلٹ باکس دکھایا گیا ، جس کے بعد پریزائیڈنگ آفیسر نے پولنگ کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کی، جس کے بعد عبد الغفور حیدری نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا ، اب تک 20 اراکین نے ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں۔

خیال رہے سینیٹ چیئرمین کے انتخاب کیلیے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی اور اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی مد مقابل ہیں ، نمبر گیم میں اپوزیشن پچاس ووٹ کے ساتھ آگے جبکہ حکومتی اتحاد کے پاس اڑتالیس ووٹ ہیں۔