نیب کا خصوصی سیل قائم، سینیٹ کے امیدواروں کا ریکارڈ چیک کرے گا

ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کا کوئی سزا یافتہ سینیٹ الیکشن نہیں لڑسکے گا۔ نیب نے سینیٹ الیکشن سے متعلق خصوصی سیل قائم کردیا گیا جس کی نگرانی ڈائریکٹر آپریشنز غلام صفدر شاہ کریں گے۔

نیب سینیٹ کے امیدواروں کا ریکارڈ چیک کرے گا جس کے بعد سیل سینیٹ امیدواروں کی کلیئرنس الیکشن کمیشن کو جاری کرے گا۔
یہ بھی پرھیں: یوسف گیلانی سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار نہیں، فضل الرحمان

خیال رہےکہ ملک میں سینیٹ انتخابات کا انعقاد 3 مارچ کو کیا جائے گا جس کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔