سرکاری ملازمین کے مطالبات تسلیم کیے جائیں، مریم نے مظاہرین کی حمایت کردی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سرکاری ملازمین کی حمایت کا اعلان کردیا۔
مریم نواز کا کہنا تھاکہ حکومت نے تین سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں ایک روپے کا اضافہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ظالم حکومت نے عوام بالخصوص سرکاری ملازمین کو مہنگائی کی چکی میں پیس کررکھ دیا ہے، گرفتار سرکاری ملازمین کو فی الفور رہا اور ان کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے۔
خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں سرکاری ملازمین کی جانب سے اپنی تنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاج جاری ہے۔