متحدہ عرب امارات، فروری 2021 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان

دبئی: متحدہ امارات میں ماہِ فروری کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ ایندھن کی قیمتوں کا تعین کرنے والی کمیٹی نے ماہ فروری 2021 میں بھی پیٹرول کی قیتموں کو بحال رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ڈیزل کے نرخ کم کردیے۔

کمیٹی نے اس فیصلے کے حوالے سے پیٹرول کی تقسیم کار کمپنیوں کو بھی آگاہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق امارات میں گزشتہ گیارہ ماہ سے پیٹرول کے نرخ میں کوئی رد وبدل نہیں کی گیا۔نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا، جس کے تحت شہری سپر 98 اور خصوصی 95 فی لیٹر پیٹرول بالترتیب 1.91 درہم اور 1.80 درہم میں خرید سکتے ہیں۔

ڈیزل کی قیمت کم ہونے کے بعد اب فی لیٹر ڈیزل 2.01 درہم میں دستیاب ہوگا۔واضح رہے کہ امارات میں پٹرول اور ڈیزل کے نرخ وزارت توانائی و صنعت ماہانہ بنیاد پر طے کرتی ہے۔ کمیٹی عالمی منڈی کے نرخوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی قیتموں کا تعین کرتی ہے اور تقسیم کار کمپنیوں کی سروس لاگت بڑھا دیتی ہے۔

وزارت توانائی ہر ماہ کے آخر میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرتی ہے اور یہ قیمتیں ایک ماہ کے لیے تمام شہروں میں یکساں طور پر لاگو ہوتی ہیں۔