سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے اہم اعلان ہو گیا

سعودی عرب میں روزگار کی غرض سے 25 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں، جنہیں کفیلوں کے ناروا سلوک سمیت کئی دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اکثر پاکستانیوں کو یہ گلہ رہتا ہے کہ پاکستانی سفارت خانہ ان کی بات نہیں سُنتا، جس کی وجہ سے ان کی داد رسی نہیں ہو پاتی۔

تاہم کل اتوار کے روزپریشان حال پاکستانیوں کے پاس بہت بڑا موقع ہو گا کہ وہ اپنے مسائل پاکستانی سفیر اور سفارت خانے کے دیگر عہدے داروں کے سامنے پیش کر سکیں۔

سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے میں اتوار 31 جنوری کو کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق’ اتوار کی صبح ساڑھے نو سے ساڑھے دس بجے تک سفارتخانے کے چانسری ہال میں سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز کھلی کچپری کا انعقاد کریں گے‘۔بیان میں کہا گیا کہ ’ممبران اپنی شکایات تحریری طور پر، پاسپورٹ، شنا ختی کارڈ اور اقامے کی کاپی کے ساتھ پیش کریں‘۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: محکمہ ٹریفک کی اہم ہدایت

یاد رہے کہ وفاقی محتسب نے پاکستان کے تمام سفارت خانوں کو بھی ہدایت کر رکھی ہے کہ پاکستان کے سفیر ہفتے کا ایک دن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے مختص کریں۔ اس دن سفیر پاکستانیوں کی شکایات سن کر ان کا فوری ازالہ کریں۔اس سلسلے میں ہر سفارت خانے کی طرف سے وفاقی محتسب کو ہر ماہ ایک مفصل رپورٹ بھی ارسال کی جاتی ہے۔

وفاقی محتسب نے سمندر پار پاکستانیوں کی شکایات کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ون ونڈو ڈیسک قائم کیے ہیں جہاں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے متعلق 12 سرکاری محکموں کے افسران 24 گھنٹے موجود رہتے ہیں اور مسافروں کی شکایات کو موقع پر ہی حل کردیا جاتا ہے۔‘