حکومت نے ڈھائی سالوں میں 17985 ملازمتیں دی ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے ڈھائی سالوں میں 17985 افراد کو ملازمتیں فراہم کی ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ گریڈ ایک سے 15میں کل 13255 آسامیوں کر بھرتی کی گئی ان میں 2018 میں 2935، سال 2019 میں 4077 جب کہ سال2020 میں 6243 ملازمتیں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :کیسکو نے 80 کروڑ کے واجبات پر واسا ٹیوب ویلز کی بجلی کاٹ دی

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے 2018 سے اب تک گریڈ 16 اور اس سے زائد کی 4730 آسامیوں پر بھی بھرتی کی ہے۔ جام کمال کا کہنا تھاکہ حکومت صوبے کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ٹوئٹر پول پر حکومت پر اعتماد کر نے والے 64 فیصد ووٹرز کا شکریہ بھی ادا کیا۔