وزیراعظم کا ساہیوال والوں کو ساڑھے 7 لاکھ کی ہیلتھ انشورنس دینے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے ساہیوال میں احساس اور کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب میں ساہیوال والوں کو ساڑھے 7 لاکھ کی ہیلتھ انشورنس دینے کا اعلان کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ اپریل سے ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم متعارف کرائیں گے۔

وزیراعظم نےساہیوال میں18ارب روپےکےمنصوبوں کاسنگ بنیاد رکھا، ڈی ایچ کیو میں عالمی معیار کےکارڈیالوجی بلاک اور سالڈ ویسٹ منیجمٹ اکیڈمی کاسنگ بنیادرکھا۔

وزیراعظم نے سالڈویسٹ سیگریگیشن، ٹریٹمنٹ اینڈ ڈسپوزل منصوبےکاافتتاح کیا، پاکپتن میں بابا فریدکے دربارکےقریب لنگرخانے’سرائےقطب‘ کا افتتاح بھی کیا۔