برطانیہ کا متحدہ عرب امارات سے براہ راست پروازیں بند کرنے کا اعلان

لندن: برطانیہ نے کورونا کی نئی شکل کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث متحدہ عرب امارات کے ساتھ براہ راست پروازوں کا سلسلہ منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ برطانیہ نے متحدہ عرب امارات کی براہ راست پروازیں فوری طور پر بند کردی ہیں جس کے باعث آج سے لندن اور دبئی کے درمیان عالمی سطح پر ایک انتہائی مصروف ترین ہوائی راستہ بند ہو جائے گا۔

برطانوی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ کورونا کی نئی شکل کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے، کورونا کی یہ نئی قسم زیادہ متعدی ہے جو پرانی اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے۔

دوسری طرف جرمنی بھی کورونا کی نئی قسم کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر عالمی پروازوں کا سلسلہ مکمل طور پر بند کرنے کے فیصلے پر غور کر رہی ہے جب کہ دیگر یورپی ممالک بھی میں خصوصی اقدامات کرنے جا رہا ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ اور جنوبی افریقا میں نئی قسم کا کورونا دریافت ہوا تھا جو پرانی اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ کورونا ویکسین اس قسم کے خلاف بھی کارگر ہے۔