ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا۔اس کے نتیجے میں اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 20پیسے کی کمی سے 160روپے 30پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد مزید 18پیسے کی کمی سے 160روپے 10پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔