گنگولی رواں ماہ دوسری بار سینے میں تکلیف کی وجہ سے اسپتال منتقل

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر اور سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کو رواں ماہ دوسری بار سینے میں تکلیف کی وجہ سے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 2 جنوری کو سارو گنگولی کو سینے میں تکلیف کی وجہ سے گنگولی کو کولکتہ کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی تھی۔

ان کی دل کی تین شریانیں بند ہیں جن میں سے ایک میں اسٹنٹ ڈال دیا گیا تھا اور بقیہ دو میں اسٹنٹ ڈالنے کا معاملہ دو ہفتوں کیلئے مؤخر کردیا گیا تھا۔ڈاکٹرز نے 43 سالہ گنگولی کو ایڈمٹ کرلیا ہے اور ان کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، امکان ہے کہ ان کو مزید اسٹنٹ لگائے جائیں گے۔

معروف کارڈیولاجسٹ دیوی شیٹھی فوری طور پر کولکتہ پہنچ رہے ہیں جن کی آمد کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔