براڈ شیٹ کمیشن کیا کیا تحقیقات کرے گا؟ شیخ رشید نے تفصیلات بتادیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے براڈ شیٹ کمیشن کی تحقیقات سے متعلق آگاہ کردیا۔ شیخ رشید احمد نے بتایا کہ براڈ شیٹ کی تحقیقات میں حدیبیہ پیپر ملز ، آصف زرداری کا سوئز کیس اور سرے محل کا معاملہ بھی شامل ہو گا جبکہ ہو سکتا ہے ایف آئی اے بھی اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ عظمت سعید اپنی غیر جانب داری واضح کر دیں گے، ان سے کچھ لوگوں کو شکایات ہیں تو چیف جسٹس اور جسٹس اعجاز الاحسن بھی انہی فیصلوں میں شامل تھے۔

شیخ رشید نے مریم نواز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے پہلے ہی اپنی جماعت اور خاندان کے لیے مسائل پیدا کیے ہیں، اب مسئلوں کو حل کرنے کی طرف جائیں۔