(ن) لیگی رہنما جاوید لطیف کی 80 سالہ والدہ کیخلاف دوسرا مقدمہ درج

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کی والدہ کے خلاف دوسری ایف آئی آر درج کردی گئی۔ شیخوپورہ سے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کی 80 سالہ والدہ کے خلاف ایک اور ایف آئی درج کی گئی ہے۔

میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ان کی فیملی پر 10 سے زائد ایف آئی آر کاٹی گئی ہیں، جو لوگ مشرف کے بدترین دور کا ڈٹ کر مقابلہ کرچکے ہیں وہ اس وہ اس ہائبرڈ گٹھ جوڑ کو بھی بھگت لیں گے ، انتقام کی آگ میں قومی اداروں کی تضحیک کا حساب اِنہیں دینا پڑے گا۔