استعفے دینا ہمارا ہدف نہیں: خرم دستگیر

مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیرکا کہنا ہے کہ استعفے سینٹ کے انتخابات کے بعد دیئے جائیں گے لیکن استعفے دینا ہدف نہیں، ہمارا ہدف اگلے انتخابات کروانا ہے۔

مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکے دوران خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ہم استعفی ضرور دیں گے لیکن ہمارا ہدف ملک میں صاف شفاف اور مداخلت سے پاک انتخابات کا انعقاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس کا جو وقت آئے گا اس کے مطابق حربے استعمال کریں گے استعفے ایسے وقت میں دیئے جائیں گے جب ہم سمجھے گے کہ پارلیمان کا چلنا اب مشکل ہے۔