16 دسمبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ‘132سے زا ئد بچے اور اساتذہ شہید کیا گیا تھا

16 دسمبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے اس دن آرمی پبلک سکول پر دہشت گردانہ حملے میں پرنسپل سمیت 132 سے زائد بچے اور اساتذہ کو شہید کیا گیا اسی روز 1971ء میں پاکستان دو لخت ہوا اور بنگلہ دیش وجود میں آیا اس دن کے حوالہ سے مختلف اخبارات میں خصوصی ایڈیشن شائع کئے گئے جبکہ مختلف تقریبات کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

16 دسمبر پاکستان کی تاریخ میں نہ بھولنے والا ایک سیاہ دن ہے اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچاجاسکے سقوط ڈھاکہ کو 49 برس جبکہ سانحہ اے پی سی کو 6 برس کا عرصہ گزر چکا ہے۔

دریں اثناء سانحہ اے پی ایس پشاور کے حوالہ سے بہاولنگر سمیت ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا جبکہ اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی تھی تمام سرکاری اور نجی اداروں میں سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے حوالہ سے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیاتھا ہے جبکہ سرکاری سطح پر بھی اس سانحہ کے حوالہ سے بھی ایس او پیز کے تحت تقریبات منعقد ہوئیں جس سے وزراء ‘ بیورو کریٹس‘ آرمی کے افسران نے خطاب کیا۔