پاکستان نے سلامتی کونسل ممالک کوبھارتی دہشتگردی کے ثبوت دے دیے

اسلام آباد: پاکستان نے سلامتی کونسل ممالک کوبھارتی دہشتگردی کے ثبوت دے دیے۔

دفترخارجہ میں سلامتی کونسل کے مستقل رکن ملکوں کے سفیروں کوپاکستان کے خلاف بھارتی دہشتگردی کے ثبوتوں پرمبنی ڈوزئیردیا گیا۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کوعدم استحکام سے دوچارکرنے کی سازش کررہا ہے، بھارتی مہم جوئی اور اقدامات سے امن کوخطرات لاحق ہیں۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل بابر افتخار نے پاکستان کے خلاف بھارتی سازشوں کا پردہ ثبوتوں کے ساتھ پردہ چاک کیا تھا۔