وزیر اعظم عمران خان متحرک حکومتی ترجمانوں کو بڑا ٹاسک دیدیا

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن ذاتی مفاد کی خاطر ملک دشمنوں کی زبان بول رہی ہے ، حکومت ترجمان قومی بیانیہ پر فرنٹ فٹ پر آکر کھیلیں ۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء ،مشیران،معاونین بھی شریک ہوئے جس میں اپوزیشن کے بیانیہ ،ملکی معیشت اور گلگت بلتستان الیکشن سے متعلق غور کیا گیا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ حکومتی ترجمان قومی بیانیہ پر فرنٹ فٹ پر آکر کھیلیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ اپوزیشن ذاتی مفاد کی خاطر ملک دشمنوں کی زبان بول رہی

ہے،انہوں نے کہاکہ ان دنوں گلگت بلتستان میں اپوزیشن کا سرکس لگا ہوا ہے، مختلف سروے رپورٹس کے مطابق گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کو واضح برتری حاصل ہے، پورے ملک کے عوام اپوزیشن جماعتوں کے عزائم جان چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن نے قومی سلامتی کے امور پر بھی سیاست کی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ہر محاذ پر اپوزیشن کا مقابلہ کریں گے۔ عمران خان نے کہاکہ مہنگائی سے متعلق ہماری صوبائی حکومتیں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہیں، آئندہ چند دنوں میں آٹے اور چینی کی قیمتوں میں واضح کمی آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کے مثبت اعشاریے اپوزیشن کے لیے پریشان کن ہیں۔