اسلام آباد: کورونا کیسز سامنے آنے پر 3 یونیورسٹیوں کے مختلف شعبے سیل

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی 3 یونیورسٹیوں میں کورونا کیسز سامنے آنے پر ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ شعبوں اور کلاسز کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کردیا۔ڈستڑکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد ضعیم ضیا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نمل یونیورسٹی میں کورونا کے 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نمل یونیورسٹی کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز میں دو، شعبہ کمپیوٹر سائنسز، انٹرنیشنل ریلنشز، بی بی اے، انگلش اور پی آر او آفس میں ایک ایک کیسز سامنے آنے کے بعد متعلقہ شعبوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
ڈی ایچ او ضعیم ضیا نے اسلام آباد کی دو نجی یونیورسٹیوں میں مجموعی طور پر سات کیسز سامنے آنے کے بعد دوںوں جامعات کے متعلقہ شعبوں اور کلاس کو سیل کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
اسلام آباد ضلعی انتطامیہ کے مطابق آج وفاقی دارالحکومت میں مجموعی طور پر 335 کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا سے مزید پانچ مریض بھی چل بسے۔ہ روز انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں کورونا وائرس کے 12 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے یونیورسٹی کو دوسری مرتبہ سیل کردیا تھا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کو 14 روز کے لیے بند کیا گیا ہے۔ دوران بندش 14 دن کلاسز آن لائن ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق صرف ضروری اسٹاف کو یونیورسٹی کے اندر آنے کی اجازت ہوگی۔ اسٹاف کے لیے ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ سے اجازت لینا لازمی ہوگا۔ یونیورسٹی کے اندراور حدود میں ڈس انفیکشن کا عمل بھی ہوگا۔