پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کا خدشہ ، ایک دن میں 14 اموات

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کے مزید 14 مریض جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 6ہزار673 تک جا پہنچی جبکہ کورونا کے 3 لاکھ 7ہزار 950 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمارجاری کردیئے ہیں، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے 14 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 6ہزار673 ہوگئی۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 625 مثبت کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار84 تک جا پہنچی جبکہ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 9ہزار461 ہے۔نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ ملک میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے 3 لاکھ 7ہزار 950 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ ملک کے 735 اسپتالوں میں کورونا کے 805مریض زیرعلاج ہیں ، جن میں سے 80 مریض وینٹی لیٹر پر ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے ایک لاکھ 42 ہزار 134 کیسز،پنجاب میں ایک لاکھ 1760، خیبر پختونخوا میں 38ہزار708کیسز سامنے آئے جبکہ اسلام آباد میں 18ہزار187کیسز ، گلگت بلتستان میں 4084، بلوچستان میں 15ہزار704 کیسز اور آزادکشمیر میں کورونا کے 3507 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔