مزار قائد کی بے توقیری، مریم نواز کو بھی گرفتار کرنے کا مطالبہ

لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزارقائدکی بےتوقیری پر مریم نواز کو بھی گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا بیگم صفدر کو مزار پر عاجزی سے ملک لوٹنے پر معافی مانگنی چاہیے۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا مزار قائد کی بے حرمتی کا انجام کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری تھا، مطالبہ ہے بیگم صفدر کو بھی مزار کی بے توقیری پرگرفتار کیا جائے۔وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ بیگم صفدر نے اپنا، اپنے والد اورخاندان کا نام’’ووٹ‘‘رکھ لیاہے، آج کل وہ ’’ووٹ کوعزت دو‘‘کی منتیں،غزلیں پڑھ رہی ہیں، بیگم صفدرکومزارپرعاجزی سے ملک لوٹنے اور بھارتی نظریےکوپروان چڑھانےپر معافی مانگنی چاہیے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ یہاں بھی اپنے پاگل خاوند کے ذریعے بدتہذیبی کا ماحول گرم کیا، قوم منتظرتھی شاید بیگم صفدرشرمندہ ہوکرمعافی مانگیں گی، مزار قائدپرہلڑبازی کےپیچھےبیگم صفدر کاذہن کام کررہاتھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ م لیگ کا کھل کرکھیلنا’’ن‘‘اور’’ش‘‘لیگ کاستیاناس کر دے گی، عوام دیکھ رہی ہے، ہر دن کیساتھ م لیگ مزیدرسوائی لیکرآرہی ہے۔یاد رہے کراچی میں پولیس کا صبح سویرے نجی ہوٹل پر چھاپہ مار کر مزارقائد کےتقدس کی پامالی کے نامزد مرکزی ملزم کیپٹن (ر)صفدر کو گرفتارکرلیا تھا۔مزار قائد کے تقدس کی پامالی کامقدمہ وقاص احمد نامی شہری کی مدعیت میں مریم نوازاورکیپٹن ریٹائرڈ صفدر سمیت دو سو نامعلوم افراد کیخلاف بریگیڈ تھانےمیں درج کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق کیپٹن(ر)صفدرکوپولیس نےعزیز بھٹی تھانے منتقل کردیاگیا،جہاں ان سےزارقائدتقدس پامالی کیس سےمتعلق تفتیش کی جائے گی۔