نواز شریف نے فوجی افسران کو رشوت دینے کی کوشش کی ;سابق وزیر اعظم پربڑا الزام لگ گیا

اسلام آباد(نیوزڈسک)مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے فوجی افسران کو رشوت دینے کی کوشش کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق استحکام پاکستان کانفرنسسے خطاب کرتے ہوئے اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے فوجی افسران کو رشوت دینے کی کوشش کی لیکن اس میں ناکامی پر ان کی جنرل جہانگیر کرامت اور جنرل آصف نواز سے لڑائی ہوگئی۔ نواز شریف جنرل وحید کاکڑ اور پرویز مشرف سے بھی لڑے، کوئی یہ سوال پوچھے کہ آخر کیوں فوج کے اعلیٰ افسران کی نواز شریف کے ساتھ لڑائی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مریم نواز نے اپنی کسی تقریر میں ایک بار بھی شہباز شریف کا نام نہیں لیا، پیپلز پارٹی ن لیگ اور شریف فیملی کو ایسا چکمہ دے گی کہ انہیں احساس تک نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے زیر اہتمام ملک بھر میں حکومت مخالف جلسے کئے جارہے ہیں ، گزشتہ شب کراچی میں بھرپور سیاسی قوت کا مظاہر ہ کیا گیا۔