حکومت کا نجی شعبے کے لیے LNG مارکیٹ کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مائع قدرتی گیس ( ایل این جی ) سردیوں میں گیس کے بحران کا واحد حل ہو سکتی ہے۔تاہم ایل این جی کی درآمد، مارکیٹنگ اور ڈسٹری بیوشن پر سرکاری کمپنیوں کی اجارہ داری کے باعث اب تک اس سے فائدہ نہیں اٹھایا جاسکا۔

سرکاری کمپنیوں کی اجارہ داری کی وجہ سے پاکستان میں گیس سیکٹر میں مسابقت عنقا ہے۔ ایل این جی کے صارفین بڑی تعداد میں ہیں مگر یہ ان کی پسندیدہ گیس نہیں رہی۔ اس کے برعکس پاور پلانٹس جیسے صارفین نے درآمد شدہ گیس کا استعمال بند کر دیا۔