پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی اوراے این پی کی اہم وکٹیں گرا دیں

کوہاٹ(نیوزڈسک)پاکستان پیپلزپارٹی اقلیتی ونگ خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدر پیر نصیب چند نے پاکستان تحریک انصاف اوراے این پی کی اہم وکٹیں گرا دیں،پاکستان تحریک انصاف اقلیتی ونگ کے سابق ضلعی صدرانجم یوسف اور سابق ضلعی رہنما اے این پی زبیرجان نے اپنے خاندان اورساتھیوں سمیت پاکستان پیپلزپارٹی اقلیتی ونگ خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدر پیر نصیب چند کیسربراہی میں پاکستان پیپلزپارٹی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا-
اس موقع پرپاکستان پیپلزپارٹی اقلیتی ونگ خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدر پیر نصیب چند،ضلعی صدر اقلیتی ونگ مردان جنرل سیکرٹری اور ممبران کے ساتھ کثیر تعداد میں اقلیتی برادری نے شرکت کی شمولیتی تقریب سے خطاب میں حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئیپاکستان پیپلزپارٹی اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر پیر نصیب چند کہا کہ عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کرنے کی بجائے بجلی،گیس،پٹرولیم مصنوعات اوراشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کردیاجس سے ان کی مشکلات مزید بڑھ جائے گی،حکومت کو مسلط کرنے والوں نے ملک کو تورا بورا بنا دیا روزانہ مہنگائی کی بمباری ہو رہی ہیںانھوںنے کہا کہ خیبرپختونخواایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی کا منی لاڑکانہ بنائیںگے پہلی بار اقلیتوں کو پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں سینیٹر کوٹہ دیا گیاعوام کی نظریں پیپلز پارٹی لگی ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان نے ملک اور قوم کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا ہے پیپلز پارٹی غریب مظلوم یتیم کسانوںاور اقلیتوں کی پارٹی ہے جس کی جڑیں غریب عوام میں ہے پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور جمہوریت کی بحالی اور غریب عوام کے حقوق کیلئے پیپلز پارٹی نے جانوں کے نذرانے پیش کئے