پشاور، سوات سمیت کے پی کے شمالی علاقوں میں زلزلہ

پشاور اور سوات سمیت خیبر پختونخوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔

خیبرپختونخوا کے شمالی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور شہری اپنے گھروں اور دفاتر اور دکانوں سے قرآنی آیات کی ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ رپورٹ کے مطابق شانگلہ، سوات، کوہستان، دیر، چترال اور پشاور میں 4.9 شدت کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ کسی قسم کے نقصان کی رپورٹ نہیں ملی۔
زلزلے کا مرکز افغانستان کا صوبہ بدخشاں تھا جہاں اس کی گہرائی 27 کلو میٹر تھی اور شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔