پاکستان اور دنیا میں سب سے زیادہ لوگ امراض قلب سے مرتے ہیں، عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور دنیا میں سب سے زیادہ لوگ امراض قلب سے مرتے ہیں۔اسلام آباد میں نیشل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(نسٹ) سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران نے کہا کہ میں اپنی خوشی کا اظہار کرنا چاہتا ہوں کہ دسمبر میں میرے آنے کے بعد سے اب تک نسٹ نے بہت اہم اور بنیادی چیز پیدا کی۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا اور پاکستان میں سب سے زیادہ لوگ امراض قلب سے مرتے ہیں اور بدقسمتی سے یہ بہت مہنگا علاج ہے تو جو آپ نے مقامی سطح پر اسٹنٹس تیار کیے ہیں جس میں قیمتوں میں بہت بڑا فرق ہے جس سے ہمارا غیرملکی زرمبادلہ بچایا اور ہمیں زیادہ سے زیادہ غریب مریضوں کے علاج کا موقع دیا جو خوش آئند چیز ہے۔