طویل انتظار ختم ہونے کے قریب

اسلام آباد(نیوزڈسک)سعودی عرب کی جانب سے یکم نومبر کو پاکستانیوں سمیت غیر ملکی زائرین کو عمرہ کی اجازت ملنے کے متوقع اعلان کے باعث پاکستان کے حج و عمرہ ٹور آپریٹرز نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

حج و عمرہ ٹریول اینڈ ٹور آپریٹرز کی جانب سے نہ صرف ٹکٹوں کی پیشگی بکنگ کے حوالے سے اقدامات کیےجا رہے ہیں بلکہ انہوں نے عمرہ کے حوالے سے تشہیر بھی شروع کر دی ہے۔ ٹور آپریٹرز کے مطابق ان تیاریوں کا مقصد پاکستانی زائرین کو سعودی حکومت کے طے کردہ ایس او پیز کےمطابق عمرہ کی ادائیگی کے لیے تیار کرنا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق حج و عمرہ ٹور آپریٹرز نے سعودی حکومت اور مقامی عمرہ کمپنیوں کے ساتھ رابطے شروع کر دیے ہیں۔