موبائل سم کا کاروبار کرنے والا غیر ملکی گروہ گرفتار

حائل پولیس نے موبائل سم فروخت کرنے والا ایک غیر ملکی گروہ گرفتار کر لیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حائل ریجن پولیس کے ترجمان کیپٹن طارق النصار نے کہا ہے کہ ’گروہ میں دو افراد ہیں جن میں سے ایک بنگلہ دیشی اور دوسرا مصری ہے‘۔’یہ لوگ مختلف شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے نام پر موبائل سمیں نکال کر فروخت کیا کرتے تھے‘۔

’ان کے قبضے سے 2695 مختلف کمپنیوں کی سمیں پکڑی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں ان کے ٹھکانے سے مختلف قسم کا سامان بھی ضبط ہوا ہے جسے جرم میں استعمال کیا جاتا تھا‘۔انہوں نے کہا ہے کہ ’کسی بھی شہری یا غیر ملکی کو بتائے بغیر اس کے نام پر سم نکلوانا، گم نام سم کا کاروبار کرنا یا اسے استعمال کرنا جرم ہے‘۔’گرفتار شدگان نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اقرار کر لیا ہے، ضابطے کی کارروائی کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن میں پیش کیا جائے گا‘۔