کریڈٹ کارڈ کا محفوظ استعمال کیسے کریں؟

سعودی بینکوں میں ابلاغی کمیٹی نے اکاونٹس ہولڈرز کو کریڈٹ کارڈ کے محفوظ استعمال کے حوالے سے آگاہ کرنے کے لیے بیان جاری کیا ہے۔
سعودی بینکوں میں ابلاغی کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ کریڈٹ کارڈ سوچے سمجھے طریقے سے استعمال کریں بصورت دیگر خطرات پیدا ہوسکتے ہیں۔

کریڈٹ کارڈ سے رقم نکلوانے پر اے ٹی ایم فیس کیا؟

سالانہ فیس کے بغیر کریڈٹ کارڈز متعارف
اخبار 24 کے مطابق ابلاغی کمیٹی نے انتباہ جاری کیا کہ کریڈٹ کارڈ کے نامناسب استعمال سے پیدا ہونے والے خطرات کریڈٹ کارڈ ہولڈر کے ریکارڈ پر اثر انداز ہوں گے۔ قرضوں کی ادائیگی کی استعداد متاثر ہوگی اور مختلف مالیاتی پابندیوں کی تکمیل میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔
ابلاغی کمیٹی نے بیان میں کہا کہ نمایاں نقصان یہ ہے کہ اگر غلط طریقے سے کریڈٹ کارڈ استعمال کیا تو اس کا خطرہ ہے کہ کوئی اور آپ کے کریڈٹ کارڈ سے فائدہ اٹھالے۔ کریڈٹ کی رقم ادا کرنے میں تاخیر کی فیس آپ کے سر آسکتی ہے اور آپ کے کریڈٹ کارڈ سے اضافی رقم نکالی جا سکتی ہے۔
ابلاغی کمیٹی کا کہنا ہے کہ کریڈٹ کارڈ کا اہم فائدہ یہ ہے کہ اس کے ذریعے خرید و فروخت میں اکاونٹس ہولڈرز کو آسانی ہو۔ اس کا منفی پہلو یہ ہے کہ اگر اسے مقررہ اور محفوط طریقے سے استعمال نہ کیا جائے تو ایسی صورت میں کریڈٹ کارڈ سے کوئی اور آسانی سے سامان خرید سکتا ہے۔