جنوبی سعودی عرب کے سحر انگیز مناظر

جنوبی سعودی عرب میں فوٹوگرافرز نے سحر آفریں قدرتی مناظر کیمرے میں قید کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کیے ہیں۔
جنوبی سعودی عرب کا شمار دنیا کے خوبصورت ترین پہاڑی علاقوں میں ہوتا ہے۔ یہ علاقہ اپنے پہاڑوں، سبزہ زاروں اور آبشاروں کے لیے مملکت بھر میں مشہور ہے۔
جب بھی بادل پہاڑوں پر چھاتے ہیں تو سحر آفریں قدرتی مناظر دعوت نظارہ دیتے ہیں۔
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے فوٹو گرافر محمد القرنی نے بتایا کہ جنوبی سعودی عرب کی کمشنریوں کے جمالیاتی مناظر کی آئینہ دار تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ یہ علاقہ پرکشش قدرتی مناظر سے مالا مال ہے۔ یہاں کے سبزہ زار اور پہاڑوں کی چوٹیوں سے نکلنے والے آبشار قدرتی مناظر کے شائقین کو دعوت نظارہ دیتے ہیں۔