روس نے جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دےدی
روس نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس کے وجود کو خطرہ لاحق ہوا تو جوہری ہتھیار استعمال کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان کریملن نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی سے متعلق ہمارے اصول متعین اورپبلک ہیں اور جوہری ہتھیار متعین اصولوں کے تحت استعمال کریں گے۔
ضرور پڑھیں: روس یوکرین جنگ، جرمنی کیلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی
دوسری جانب امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے اس حوالے سے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کا ممکنہ استعمال تباہ کن ہو سکتا ہے۔جان کربی نے کہا کہ کسی ذمہ دارجوہری ملک کو اس طرح کامظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔
ضرور پڑھیں: روس اور یوکرین مذاکراتی معاہدے کے قریب ہیں، ترکی