اسکول میں فونز لانے پر ٹیچرز نے بچوں کے موبائل ہی جلادیے
اسکولوں میں موبائل فون کا استعمال پہلے ممنوع ہوتا تھا لیکن کورونا وائرس کے بعد آن لائن کلاسز کی وجہ اب اسکولوں میں بھی اسمارٹ فونز استعمال کیے جارہے ہیں مگر انڈونیشیا میں ٹیچرز کو موبائل فونز کا اسکول میں استعمال ایک آنکھ نہ بھایا۔
سوشل میڈیا پر انڈونیشیا کے اسکول کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں کلاس کے دوران طلبہ کے موبائل استعمال کرنے پرخاتون ٹیچر کا سخت رد عمل دیکھا گیا۔
ضرور پڑھیں: بھارت: والدین کا احتجاج رنگ لے آیا، اسکول نے حجاب اور برقع پر پابندی واپس لے لی
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی اسکول میں ٹیچرز نے موبائل لانے پر طلبہ کے فون ضبط کرلیے اور انہیں آگ میں ڈال دیا۔
خبرایجنسی کے مطابق ٹیچرز ایک ڈرم میں بھڑکتی آگ میں موبائل فونز پھینک رہی ہیں۔
ضرور پڑھیں: کورونا: تین شہروں کے علاوہ تمام شہروں میں نرمی، اسکول مکمل کھولنے کی اجازت
اس دوران طلبہ ٹیچرز سے موبائل فون آگ میں نہ پھینکنے کی درخواست کرتے رہے لیکن ٹیچرز نے ایک نہ سنی۔