امریکی صدر کا سعودی فرمانروا کو فون، حوثی باغیوں کے حملوں اور علاقائی صورتحال پر گفتگو
سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز سے امریکی صدر جو بائیڈن کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب میں شہری اہداف پر حوثیوں کی کارروائیوں اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کے فروغ اور خطے میں استحکام کی ضرورت پر بھی بات چیت کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر میزائل اور ڈرون حملوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے بھی حوثی باغیوں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔