ملالہ کے شوہر ہاتھ جوڑنے پر مجبور ہو گئے
نوبل ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسفزئی نے شوہر عصر ملک اور فیملی کے ہمراہ دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستانی پویلین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شوہر عصر ملک کے ساتھ گیم بھی کھیلا اور انہیں شکست بھی دی۔
ملالہ نے حال ہی میں دبئی ایکسپو 2020 میں ’پاکستان کا پوشیدہ خزانہ‘ کے تھیم پر مبنی پویلین اور خواتین کے پویلین کا دورہ کیا جس کی تصاویر ملالہ کی جانب سے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی گئیں۔
ضرور پڑھیں: وزیراعظم کی ابوظہبی کے ولی عہد کو دبئی ایکسپو 2020 کیلئے بہترین انتظامات پر مبارکباد پیش
اسی دوران ملالہ نے اپنے شوہر عصر ملک کے ساتھ ایک گیم بھی کھیلا جس میں اُنہوں نے شوہر کو شکست دی۔
ملالہ نے شوہر عصر ملک کو ٹک ٹیک ٹو میں شکست دی، تصاویر میں عصر ملک کو ملالہ کے آگے ہاتھ جوڑتے جھک کر ہنستے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ وہاں موجود گلوکار شہزاد رائے بھی مسکرا رہے ہیں۔

دبئی ایکسپو کے دورے کے دوران ملالہ کے ساتھ سماجی کارکن اور ملالہ فنڈ کے پارٹنر شہزاد رائے بھی تھے، دورے کے دوران ملالہ نے پاکستانی کینیڈین آرٹسٹ شاہد رسام کا تیار کردہ دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک کا نسخہ بھی دیکھا۔
ضرور پڑھیں: دنیا کے سب سے بڑے ثقافتی ایونٹ دبئی ایکسپو 2020 کا آغاز ہوگیا
اس موقع پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ملالہ نے شاہد رسام کے کام کو سراہا اور کہا کہ ہم بہت خوش قسمت قوم ہیں کہ ہمارے ملک میں ایسے تخلیقی لوگ موجود ہیں۔