اسلامو فوبیا ناقابل قبول ہے: کینیڈین وزیراعظم
کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو کا کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا ناقابل قبول ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کینیڈین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں اس نفرت انگیز عمل کو مکمل طور پر روکنے اور اپنی کمیونٹیز کو کینیڈا میں رہنے والے مسلمانوں کے لیے محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔
جسٹس ٹروڈو کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے ہم اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے ایک نمائندہ خصوصی مقرر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ضرور پڑھیں: وزیراعظم کا اسلامو فوبیا سے متعلق کینیڈین ہم منصب کے بیان کا خیر مقدم

یاد رہے کہ کینیڈین وزیراعظم سے قبل روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے بھی اسلامو فوبیا کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ نبی ﷺ کی توہین آزادی اظہار رائے نہیں ہے۔
ضرور پڑھیں: اسلامو فوبیا سے متعلق وزیراعظم کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں: فیصل جاوید