شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔

واضح رہے 2 روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔‎

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں ایک دہشت گرد بارودی سرنگوں کا اور دوسرا آئی ای ڈیز تیار کرنے کا ماہر تھا۔