پیرس میں 85 سالہ فوٹوگرافر کی مصروف سڑک پر موت نے دل دہلا دیے
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 85 سال کے فوٹوگرافر کی مصروف سڑک پر موت نے دل دہلا دیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئس فوٹوگرافر رینی رابرٹ ریبلک اسکوائر پیرس پر رات کو چہل قدمی کے دوران پھسل کر گر گئے۔
فوٹوگرافر 9 گھنٹے تک بے یارو مددگار سڑک پر پڑے رہے لیکن کوئی ان کی مدد کو نہ آیا اور وہ ٹھنڈ کے باعث انتقال کرگئے۔
رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 19 اور 20 جنوری کی رات کو پیش آیا۔ خوشبوؤں کے شہر میں لوگوں کی بے حسی نے سب کو سوچنے پر مجبور کردیا اور کئی افراد نے بے حسی پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ضرور پڑھیں: کورونا پازیٹیو شخص سے رابطہ، کیوی وزیراعظم قرنطینہ میں چلی گئیں
ضرور پڑھیں: یوکرین روس تنازع میں عالمی رہنماؤں کےبیانات پریوکرینی صدربرہم